ثقافت قوم کی شناخت اور تاریخی تسلسل کی علامت ہوتی ہے، گورنر بلوچستان

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پشتون کلچر ڈے کے موقع پر پوری پشتون قوم بالخصوص نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تاریخ سے روشنی، اپنی ثقافت سے شناخت، علم سے طاقت اور اپنے مستقبل سے امید حاصل کریں۔ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے

جہاں اپنی ثقافتی جڑوں سے وابستگی اور جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگی ایک دوسرے کی ضد نہ ہوں بلکہ ایک دوسرے کی تکمیل بنیں۔ انسانی تہذیب کا سفر دراصل انسان کی مسلسل تخلیقی، فکری اور سماجی ترقی کی داستان ہے۔ لفظ کلچر کی جڑیں لاطینی زبان کے لفظ کلتور سے وابستہ ہیں، جس کا بنیادی مفہوم زمین کی کاشت اور زرخیزی سے متعلق ہے۔ وقت کے ساتھ یہی تصور انسانی ذہن، معاشرے اور تہذیب کی تعمیر و نشوونما تک پھیل گیا۔ انسان نے اپنی بودوباش، علم، فنون، معیشت اور سماجی اداروں کو مسلسل ترقی دی اور ثقافت سے تہذیب تک کا سفر طے کیا۔

آج انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید مواصلاتی ذرائع نے دنیا کو ایک دوسرے کے مزید قریب لا کر عالمی تہذیب کے ارتقا کی رفتار کو کئی گنا تیز کر دیا ہے۔ پشتون کلچر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ثقافت کسی بھی قوم کی شناخت، اجتماعی یاداشت اور تاریخی تسلسل کی علامت ہوتی ہے۔ پشتون کلچر ڈے ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنی روایات کی مثبت اقدار کو نئی نسلوں تک منتقل کرتے ہوئے انہیں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرینگے۔ پشتون قوم کی تاریخ قدیم اور شاندار روایات کی امین ہے، جبکہ پشتو زبان خطے کی اہم اور بڑی زبانوں میں شمار ہوتی ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.