اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔کریڈٹ ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ سی اے اے ون سے سے بڑھا کربی تھری کرتے ہوئے ملک کے لیے مستحکم پیش منظر برقرار رکھا ہے
، موڈیز نے اس فیصلے کی وجہ حکمرانی کے نظام میں مزید بہتری کی توقعات اور بیرونی و مالیاتی خطرات میں کمی کو قرار دیا ہے۔ موڈیز کے مطابق آئی ایم ایف کے تعاون سے جاری اصلاحات کے پروگرام پر مسلسل عمل درآمد سے پالیسیوں کی ساکھ مضبوط ہوئی ہے
معاشی استحکام برقرار رہا ہے اور سرکاری و بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ موڈیز کی جانب سے پیرکوجاری بیان کے مطابق پاکستان کی ریٹنگ کو بی تھری تک اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ اس توقع کی عکاسی کررہاہے کہ حکمرانی اور پالیسی سازی میں بہتری کے باعث حکومت ملک کے بیرونی شعبے میں حالیہ بہتری کو برقرار رکھنے اور مالیاتی اشاریوں کو مزید مستحکم بنانے میں کامیاب رہے گی۔
موڈیز کے مطابق اگست 2025میں پاکستان کی ریٹنگ سی اے اے ون مقرر کیے جانے کے بعد سے ملک کو درپیش بیرونی کمزوریوں کے خطرات میں مزید کمی آئی ہے،زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جسے معاشی استحکام کے تسلسل سے تقویت ملی ہے ۔دوسری جانب شرح سود میں کمی کے باعث ملکی سطح پر قرض لینے کی لاگت میں کمی اور مالیاتی صورتحال میں بہتری نے پاکستان کی قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت میں نمایاں بہتری پیدا کی ہے، پاکستان کی کریڈٹ پروفائل میں بہتری اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ ملکی معیشت گزشتہ ادوار کے مقابلے میں بیرونی جھٹکوں جس میں جاری مشرق وسطی تنازع بھی شامل ہے کا مقابلہ کرنے کی زیادہ صلاحیت پیدا کر رہی ہے تاہم موڈیز نے خبردار کیا کہ اس مثبت پیش رفت کے باوجود پاکستان کی کریڈٹ پروفائل اب بھی بعض بنیادی کمزوریوں کا شکار ہے۔