اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ ہماری بات سنی جائے، ہم پرامن ہیں اور اپنے حقوق کیلئے نکل رہے ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سیگفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے کہا کہ اتنے سنجیدہ حالات میں جب لانگ مارچ ہونے جارہا ہو توبات چیت ضرورہونی چاہیے
لانگ مارچ میں آنے والے سیاسی لوگوں کے خلاف نیٹ لانچر استعمال کرنیکا وقت نہیں، سیاسی لوگوں پر نیٹ لانچر استعمال نہیں کیے جاتے، ان کی بات سنی جاتی ہے اور شکایات حل کی جاتی ہیں۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں ہماری بات سنی جائے، ہم پرامن ہیں اور اپنے حقوق کے لیے نکل رہے ہیں، ہم انصاف کی آواز اٹھا رہے ہیں،بارہا کہا ہمیں سنا نہیں گیا اور انصاف نہیں ملا، وزرا جومرضی بیانات دیں،کسی وزیر نے یہ نہیں کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کی بات سنی اور انصاف دیا، پارٹی نے اپنا پروگرام بہت پہلے اعلان کیا ہوا ہے،اس میں کوئی تبدیلی نہیں، جہاں تک اعتماد کا تعلق ہے
سہیل آفریدی ہمارے وزیراعلیٰ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم پرامن تھے، پرامن ہیں اور پرامن رہیں گے، اداروں یا اسلام آباد پر حملہ نہیں کریں گے، حکومت کو اس بیانیے اور تاثرکا بندوبست کرنا ہوگا، اگرحکومت ایسا تاثرپیدا کرے گی تو بڑی تعداد رکھنے والی سیاسی جماعت کو سیاسی میدان سے نکال دیا جائیگا، سیاسی جماعتوں کو سیاسی میدان سے نکالنے کے بڑے خطرناک نتائج ہوتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ایک بار پھر حکومت سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی۔
ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت میں اس وقت مسائل ختم کرنے کی سوچ نہیں ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی قیادت بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن انہیں پتا ہے کس سے بات کرنی ہے ، بدقسمتی سے ابھی بات نہیں ہورہی۔انہوں نے کہا کہ گورنر راج سے پہلے ہی خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگا ہوا ہے۔