۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے 8کروڑ 10لاکھ روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کر لیں۔تفصیلات کے مطابق چیف کلکٹر (انفورسمنٹ) اسلام آباد کی اطلاع پر کسٹمز ٹیم نے مستونگ میں مین آر سی ڈی ہائی وے پر ایک گودام پر چھاپہ مارا۔چھاپے میں ضبط شدہ گاڑیوں میں چار پرائس کاریں، دو ایکوا، ایک سی-اچ آر، ایک ہونڈا ویزل، ایک نسان،ایک کرولا فیلڈر اور ایک پراڈو جیپ شامل ہیں۔کسٹمز ایکٹ 1969کے تحت تمام گاڑیوں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تحویل میں لے لیا گیا۔
کسٹمز انفورسمنٹ نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے 13کروڑ 66لاکھ روپے مالیت کی کرسٹل آئس ضبط کر لیں۔ایف بی آر ترجمان کے مطابق یہ کارروائی منشیات کی سمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ مصدقہ خفیہ اطلاع پر ایک مسافر گاڑی کو رو ک کر ایک بیگ کے اندر چھپا ئی گئی 2 کلوگرام کرسٹل /آئس برآمد کر لی گئی۔کسٹمز ایکٹ 1969کے تحت ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ایف بی آر انسداد سمگلنگ اور پاکستان میں قانونی تجارت کے فروغ کیلئے پر عزم ہے