کسی کو کاپی نہیں کرتی،پاکستانی اداکارہ میگھا

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔نامور اداکارہ و گلوکارہ میگھا نے کہا ہے کہ اداکاری اور گلوکار ی دونوں بالکل الگ ہیں، میں خدا کی شکر گزار ہوں جس نے اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی بے پناہ کامیابیاں عطا ء کیں، میں کسی کو کاپی نہیں کرتی بلکہ میں نے محنت سے اپنی شناخت بنائی ہے اور اسے ہی قائم رکھنا چاہوں گی البتہ بہت سے گلوکار ایسے ہیں جو میرے پسندیدہ ہیں۔

میگھا کے مطابق شوبز کی دنیا میں اس عزم کے ساتھ آئی تھی کہ اپنی محنت کے بل بوتے پر اپنی شناخت بناؤں گی اور مجھے اس میں کامیابی ملی ہے۔میرا یہ ماننا ہے کہ آپ نیک نیتی اور اخلاص سے کام کرتے رہیں اوپر والی ذات آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔ میگھا نے کہا کہ عباس جٹ کے ساتھ مل کر فوک گلوکار عاشق جٹ مرحوم کامشہور زمانہ پنجابی گیت ”مینوں پار لنگھادے وے کڑیا منتاں تیریاں کردی“ نئے انداز میں پیش کیا ہے جسے بہت پسند کیا جارہا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.