آرٹ گیلری اور میان افضل جاوید

آرٹ گیلری اور میان افضل جاوید
وشال امیر

دراصل آرٹ گیلری کا وجود انسانی تخلیقیت کا ایک اظہار ہے۔ آرٹ گیلریاں وہ مقامات ہیں جہاں فنون لطیفہ جیسے پینٹنگ، مجسمہ سازی، فوٹوگرافی، اور دیگر فنون کی نمائش کی جاتی ہے۔ مگر آرٹ گیلریوں کا مقصد فقط فن کا مظاہرہ کرنا نہیں ہوتا، بلکہ یہ ثقافتی تبادلہ اجاگر کرنے کا بھی ذریعہ ہوتے ہیں۔
دیکھا جائے تو آرٹ گیلریوں کی تاریخ قدیم زمانے تک پھیلی ہوئی ہے۔ ابتدا میں تخلیق کیے گئے فن پارے زیادہ تر مذہبی مقامات یا شاہی درباروں میں رکھے جاتے تھے، جہاں مخصوص طبقے کے لوگون کو ہی انہیں دیکھنے کی اجازت ہوتی تھی۔ لیکن 18ویں اور 19ویں صدی میں عوامی آرٹ گیلریوں کا آغاز ہوا، جہاں عام لوگوں کو بھی فنون لطیفہ تک رسائی حاصل ہوئی۔

پاکستان میں آرٹ گیلریوں کی تاریخ بہت دلچسپ ہے، جو اس ملک کی ثقافتی اور تخلیقی ورثہ کی عکاسی کرتی ہے۔
پاکستان کی آزادی کے بعد 1947 میں آرٹ کا بنیادی ڈھانچہ بنانے کی کوششیں شروع ہوئیں۔ ابتدائی دور میں فن کاروں کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں سامنے لانے کے مواقع کم میسر تھے۔
ملک میں1947ع میں فنون لطیفہ سے متعلق سرگرمیاں سمٹ کر لاہور تک محدود ہوگئی تھیں، اس کی وجہ یہ تھی کہ آرٹ سے متعلق اہم ادارے لاہور میں تھے۔ 1875ءمیں انگریزوں نے لاہور میں میو اسکول آف آرٹس بنوایا تھا جو فن اور فنکاروں کی خدمت کے حوالے سے بہت مصروف تھا ۔ قیام پاکستان کے بعد پنجاب یونیورسٹی میں قائم ہونے والے فنون لطیفہ کے شعبہ آرٹ میں فیچرز فنکاروں او رڈیزائنرز کی تربیت کی جاتی تھی گویا فنون لطیفہ کے حوالے سے شروع سے ہی لاہور کی ایک خاص پہچان رہی ہے جس کے باعث اسکو فن اور فنکاروں کا شہر خیال کیا جاتا رہا ہے۔
1960ع کی دہائی میں کراچی اور لاہور جیسی بڑی شہروں میں پہلے آرٹ گیلریوں کا قیام عمل میں آیا۔ اس وقت متعدد فنکاروں نے اپنی تخلیقات جیسی کہ جمالیاتی، روایتی اور جدید فنون لطیفہ متعارف کروانے کی کوشش کی۔

1970 اور 80 کی دہائی میں مزید آرٹ گیلریوں نے اپنی حیثیت کو مستحکم کیا۔ معروف گیلریوں جیسے “آرٹ کونسل آف پاکستان” اور “آرٹ انڈسٹری” نے فن کاروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔

1990 سے آج تک ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ساتھ جدید آرٹ اور نئے تجربات کا آغاز ہوا۔ نئی گیلریوں کا قیام اور بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت نے اس شعبے کو نئی جہتیں دیں۔
یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے، آج بھی کچھ لوگ ذاتی دلچسپی لیکر آرٹ گیلریاں بناکر نو آموز باصلاحیت فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔ نوجوان غیر معروف آرٹسٹوں کے فن پاروں کی نمائش آرٹس کونسل کی گیلری میں ہوتی رہتی ہیں،فن پاروں سے سجی گیلریوں میں بے شمار بہترین پینٹنگز مداحین اور طالب علم دیکھنے کے لیے یہاں آتے ہیں۔
اسی طرح کی جدوجہد میں مصروف ایک نوجوان آرٹسٹ میان افضل جاوید بھی ہیں۔ میان افضل جاوید، سی ای او اور ڈائریکٹر افضل آرٹ گیلری ہیں اور گذشتہ 10 سالوں سے نوجوان فنکاروں کی مدد کے لئے پاکستان بھر میں نمائشوں ، تہواروں ، ایوارڈز کی تقریبات اور دیگر پروگراموں کا اہتمام کر رہے ہیں۔ انہوں نے 10 سالوں کے دوران اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے کوئی 100 سے زیادہ پروگراموں کا اہتمام کیا ہے ، جس میں مختلف شہروں میں نوجوان فنکاروں کے لئے بہت سی مفت نمائشیں شامل ہیں۔
جبکہ 2019 ع کے بعد سے انہوں نے حکومت پنجاب کے کچھ محکموں کی حمایت اور معاہدے کے ساتھ بھی بہت ساری نمائشیں ترتیب دی ہیں ، جن میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ، لاہور آرٹس کونسل الحمرا ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج ، آرٹس اینڈ کلچر (پیلیک) ، پنجاب آرٹس کے ساتھ مفت نمائشیں شامل ہیں۔
2024 ع سے 2025 ع تک خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور ڈویژن ، گولڈ کرسٹ مال اور انڈس فارما کے ساتھ ایم یو ایس پر بھی دستخط کیے جس کے تحت فنکاروں کے لئے کچھ مفت تہواروں کا اہتمام کیا گیا۔
کراچی میں 8 آرٹس اور دستکاری کے تہواروں اور 3 آرٹ نمائشوں کا اہتمام کیا گیا، یہ سب انہوں نے بغیر کسی ٹیم کے کیا ہے لیکن ہمیشہ ان فنکاروں کا شکریہ ادا کرتے رہے ہیں جنہوں نے ان کے منعقد کئے گئے تہواروں اور نمائشوں میں حصہ لیا ہے۔ جبکہ حکومت پنجاب کے محکموں اور اس سفر میں میڈیا سپورٹ مہیا کرنے کے لئے میڈیا کے تمام چینلز کا شکریہ ادا کرتے رہے ہیں۔ اس نوجوان کے جذبات اور جدوجہد کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ اب بھی سرزمین پاکستان اپنے فرزندان پر فخر ضرور کرتی ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔

Comments are closed.