اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھارتی میڈیا کےمطابق گلوکار انکت بالیان گزشتہ روز شاملی ضلع کے کوتوالی تھانہ علاقے میں موجود جم سے باہر نکل رہے تھے
جس دوران 2 موٹر سائیکلوں پر آئے حملہ آوروں نے بالیان پر کئی مرتبہ فائرکیے جس کے نتیجے میں انکت بالیان موقع پر ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا جب کہ حملہ آوروں کی شناخت کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے۔