ڈپٹی کمشنرکیچ قافلہ ریموٹ کنٹرول دھماکے میں بال بال بچ گئے

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں لیویز فورس کے 5 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکا تربت پریس کلب روڈ پر اْس وقت ہوا جب ڈپٹی کمشنر کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا، ایس ایس پی کیچ کیپٹن (ر) زوہیب محسن بلوچ نے بتایا کہ دھماکے میں 5 لیویز اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر محفوظ رہے۔

بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا دیا گیا۔واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئیں اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.