شہباز غزہ کے مستقبل کیلئے کوشش کررہے ہیں،ٹرمپ

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستانی وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی تعریف کی ہے۔شہباز شریف غزہ کے روشن اور محفوظ مستقبل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاڈ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ کے فلسطین امن منصوبے میں اہم پیش رفت جاری ہے۔مارگریٹ میکلاڈ کے مطابق صدر ٹرمپ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت، خاص طور پر وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

عالمی بینک سمیت مختلف مالیاتی ادارے غزہ کی تعمیر نو کے لیے فنڈز فراہم کریں گے۔ترجمان نے واضح کیا کہ غزہ کی آئندہ حکومت میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگا، البتہ ہتھیار ڈالنے والوں کو ایمنسٹی دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے شہریوں پر علاقے سے نکلنے کے لیے کسی قسم کا بیرونی دبا نہیں ہے۔ اس موقع پر انہوں نے نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی جیت کو امریکا کے جمہوری عمل کی مضبوطی قرار دیا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.