پارلیمانی سیکریٹری سیاحت و ثقافت بلوچستان نوابزادہ زرین خان مگسی کا لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے دفتر کا دورہ فلاحی سرگرمیوں کو سراہا

اوتھل(رپورٹ-عزیز یوسفزئی) پارلیمانی سیکریٹری برائے سیاحت و ثقافت بلوچستان نوابزادہ زرین خان مگسی نے لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے مرکزی دفتر اوتھل کا تفصیلی دورہ کیا ان کی آمد پر ٹرسٹ کے چیئرمین عرفان رمضان جاموٹ اور انچارج محمد رمضان جاموٹ نے پرتپاک استقبال کیا انہیں روایتی اجرک پہنائی گئی اور ٹرسٹ کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی نوابزادہ زرین خان مگسی نے دفتر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا بالخصوص ایمبولینس سروس اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر ٹرسٹ کی پوری ٹیم سے ملاقات کی گئی جنہوں نے علاقے میں جاری فلاحی منصوبوں امدادی سرگرمیوں اور مختلف مسائل پر قابو پانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی نوابزادہ زرین خان مگسی نے لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ نے ہر مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنی عملی خدمات سے ثابت کیا ہے کہ یہ ادارہ محض ایک تنظیم نہیں بلکہ عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والا قافلہ ہےانہوں نے مزید کہا کہ چاہے سیلاب ہو، زلزلہ ہو، کوئی اور قدرتی آفت ہو یا سماجی مسائل لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ ہمیشہ صفِ اول میں رہ کر لوگوں کی مدد کرتا آیا ہے اس ادارے کی بنیاد وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی نے رکھی، جو اس کے سرپرستِ اعلیٰ ہیں، اور انہی کی قیادت میں یہ ادارہ عوامی خدمت میں ایک مثالی کردار ادا کر رہا ہے دورے کے اختتام پر نوابزادہ زرین خان مگسی نے لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کی ٹیم کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت بلوچستان ایسے اداروں کی مکمل سرپرستی کرے گی جو خالصتاً عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کر رہے ہیں جبکہ بعدازاں نوابزادہ زرین خان مگسی نے غسل خانے و سرد خانے کے زیر تعمیر آفس کا دورہ کیا اور انچارج رمضان جاموٹ نے انہیں بھی اس کام کے متعلق آگاہ کیا اس موقع پر چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ ۔سردار رسول بخش برہ ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ مسعود بلوچ ۔ڈی ایس پی لسبیلہ حاصل خان قمبرانی ۔میر فتح جاموٹ ۔سردار امام بخش مانڈڑہ۔پی ایس اعجاز علی ۔سپرئنڈنٹ ایس ایس پی آفس حق نواز،ڈی ڈی تعلیم بیلہ سید حسن شاہ قریشی،حاجی نوید احمد ہاشمی۔ایس ایچ او جان محمد جاموٹ ۔ایس ایچ او وحید مگسی۔اکرم خاصخیلی ۔مراد خان ۔وڈیرہ غلام مصطفیٰ شاہوک ۔وڈیرہ غلام نبی گنگو ۔واجہ عارف گنگو ۔جاوید حسن گنگو۔وسیم احمد خاصخیلی ۔شاہد اقبال ۔برکت جاموٹ ۔کامریڈ ولی محمد جاموٹ ۔عبدالرشید جاموٹ ۔منور احمد خاصخیلی ۔محمد ہاشم شاہوک ۔نذیر احمد شاہوک۔احسان برہ

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.