وزیراطلاعات آزدحکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہرسعیدشاہ دعوتی دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے ۔ بنگلہ دیش پہنچنے پروزیراطلاعات پیر محمدمظہرسعیدشاہ کابنگلہ دیش کے معروف علماکرام نے پرتپاک استقبال کیا۔وزیراطلاعات کا ائیرپورٹ پر مولانا ابو الصائم خالد، مولانا محی الدین خان، مولانا ذاکر حسین، مولانا حمزہ شہید الاسلام، مولانا مفتی سلمان اور مولانا مفتی بختیار،مولانا مفتی حبیب اللہ مصباح، مولانا مفتی صائم خالد، بزنس کمیٹی سے تعلق رکھنے والے نظام الحق، مولانا منصور سمیت سینکڑوں افراد نے استقبال کیا۔ڈھاکہ پہنچنے پر وزیراطلاعات پر گل پاشی کی گئی اوران کا خیر مقدم کیاگیا۔ وزیر اطلاعات نے جامعہ کریمیہ نارائن گنج ڈھاکہ اور جامعہ اسلامیہ افسر العلوم میں اجتماعات سے خطابات کیے۔ دونوں اجتماعات میں پہنچنے پر عوام اور طلباء کرام نے وزیر اطلاعات کا شاندار استقبال کیا گیا۔وزیراطلاعات نے بنگلہ دیش میں تبلیغی اجتماع سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطابات میں اصلاحِ امت، اتحادِ بین المسلمین اور دعوت و تبلیغ پر زور دیا۔ اجتماعات کے دوران زبردست نعرے بازی کی گئی۔ فضاء “کشمیر بنگلہ رشتہ کیا، لا الہ الا اللہ، پاکستان بنگلہ رشتہ کیا لاالہ الااللہ ” کے نعروں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر خطاب میں بنگلہ دیشی علما ء کرام کا کہناتھاکہ پیر محمد مظہر سعیدشاہ کا دورہ بنگلہ دیش دونوں ممالک کے دینی حلقوں میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کو مضبوط کرنے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔بنگلہ دیش میں مولانا پیرمحمد مظہرسعیدشاہ کے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔ دریں اثناء بنگلہ دیش میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں وزیراطلاعات پیر محمد مظہرسعیدشاہ کاکہناتھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین گہرے سماجی ثقافتی اور دینی تعلقات کی بنیادیں موجود ہیں۔دونوں ممالک دین اسلام کے مقدس رشتے میں جڑے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیشی عوام کا تہہ دل سے شکرگزارہوں جس انداز میں انہوں نے میرا استقبال کیا وہ ہمیشہ یاد رہے گا، بنگلہ دیشی عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں ، بنگلہ دیش میں جب بھی آیا ہوں محبت اور پیار لیکر گیا ہوں ، بنگلہ دیشی عوام کا پیا ر اورمحبت ایک اثاثہ ہے۔وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ کل ڈھاکہ میں سیرت کانفرنس سے خطاب کریں گے جبکہ کل ڈھاکہ کی معروف جامع مسجد النور میں نماز جمعہ پڑھائیں گے
آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔