فیلڈ مارشل کا دورہ ایران امریکی نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا،دفتر خارجہ

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا دورہ ایران صدر ڈونلڈ ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا،پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور مشرقِ وسطی کے بحران کے حل کے لیے برادر ممالک سے مسلسل رابطوں میں ہے،پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان اختلافات کم کرنے کے لیے مخلصانہ اور تعمیری کردار ادا کرتا رہا ہے اور تنازع کے پرامن حل اور خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، وزیرِاعظم آئندہ بشکیک میں ہونے والی ایس سی او کانفرنس میں شرکت کریں گے

پاکستان کی چیئرمین شپ کا اہم سنگِ میل 2027 میں اسلام آباد میں ایس سی او سربراہ اجلاس کا انعقاد ہو گا،مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن کے تحفظ اور علاقائی استحکام کے فروغ کا دفاعی فریم ورک ہے،پاکستان افغانستان کے ساتھ ریاستی سطح پر مذاکرات کیلئے تیار ہے، افغانستان کو یقینی بنانا ہو گا کہ اس کی سر زمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ ہفتہ وار بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس کی میزبانی کریگا جبکہ پاکستان نے ایک سال کے لیے ایس سی او کی چیئرمین شپ بھی سنبھال لی ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیرِاعظم آئندہ بشکیک میں ہونے والی ایس سی او کانفرنس میں شرکت کریں گے اور کانفرنس کے موقع پر مختلف ممالک کے رہنماں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، وزیرِ اعظم کے دورہ بشکیک کی حتمی تاریخوں اور پروگرام سے آئندہ دنوں میں آگاہ کیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایس سی او سربراہی اجلاس کی صدارت سنبھالنے کیلئے تیار ہے جبکہ پاکستان کی چیئرمین شپ کا اہم سنگِ میل 2027 میں اسلام آباد میں ایس سی او سربراہ اجلاس کا انعقاد ہو گا۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.