لانگ مارچ سے متعلق فیصلہ پی ٹی آئی کا اپنا تھا،تحریک تحفظ آئین پاکستان کو صرف فیصلے سے آگاہ کیا: راجہ ناصر عباس
اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصرعباس میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لانگ مارچ سے متعلق فیصلہ پی ٹی آئی کا اپنا تھا، تحریک تحفظ آئین پاکستان کو پی ٹی آئی نے صرف اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مشورہ دیا تھا کہ اپنے ایجنڈے کو پورے پاکستان کا ایجنڈا بنائیں، پی ٹی آئی کو مشورہ دیا تھا کہ امن و امان، معدنیات، صوبوں کے معاملات سب شامل کریں، اپوزیشن اتحاد ملاقات میں پی ٹی آئی کی لیڈرشپ بھی موجود تھی۔
علامہ ناصر عباس نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد نے آخری نشست میں کہا تھا کہ بیانیےکو پورے ملک کا ایجنڈا بنایا جائے، ہم نے کہا تھا صوبوں کے حقوق بلوچستان اور سندھ کے مسائل کو بھی ایجنڈے میں شامل کیا، ہمارا مؤقف تھا خیبر پختونخوا اور ملک کے معاشی و سیاسی معاملات کو بھی ایجنڈے میں شامل کریں۔
علامہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اتنے قیدی نہیں رہے جو اس وقت پنجاب میں قید ہیں، اس وقت ملک میں مہنگائی ہے، پیٹرول کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں، عوام کے مسائل ہیں غربت بڑھ رہی ہے ان مسائل کا حل لازم ہے، ہم سب کی طرف سے بولیں تو باقی پوری قوم ساتھ دے گی۔
اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس بولے وہ نا امید نہیں ہوتے، اگر ایسے نکات ہوں تو باقی اپوزیشن بھی ساتھ دےگی، آج نہیں تو کل بالآخر ہمیں اس طرف جانا ہی ہوگا۔