اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نام لیے بغیر مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار ہیں، یہ ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آتے ہیں مظفرآباد میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا آج کا جلسہ دیکھ کر لگتا ہے کہ 2اگست کو تیر کی جیت پکی ہے، ہم تین نسلوں سے کشمیر کی جدوجہد عالمی سطح پر اٹھا رہے ییں بلاول بھٹو زرداری کا ن لیگ کا نام لیے بغیر کہنا تھا یہ لوگ دھاندلی کی وجہ سے اقتدار میں آتے ہیں
یہ نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں بھی دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آ جائیں گے، لیکن ہم انھیں کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کا پہلا وزیراعلی پنجاب بھی دھاندلی کی وجہ سے بنا، ان کا وزیراعظم بھی آر او الیکشن کی وجہ سے بنا، پیپلز پارٹی ان کی دھاندلی کے باوجود اقتدار میں آتی ہے
مظفرآباد میں رہنے والے آپ کی سازش کو ناکام بنادیں گے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا جہاں عوام کے ووٹ کی طاقت سے ہمیں شکست ہوگی تو ہم اسے دل سے تسلیم کریں گے لیکن ہم چوری شدہ الیکشن کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے، چوہدری یاسین کی آبائی سیٹ پر30پولنگ اسٹیشن پر قبضہ کرکے ٹھپے لگائے گئے، ہم چوہدری یاسین کی شکست کو قبول نہیں کرتے، میرے پاس 30پولنگ اسٹیشنز کے ثبوت ہیں