کوئٹہ کراچی خونی شاہراہ میں ایک اور ٹریفک حادثہ، 5 قیمتی جانیں ضائع

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ قومی شاہراہ پر ٹرک اور کار میں ٹکر کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں سوراب کے علاقے نغاڑ میں قومی شاہراہ این 25 پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

حادثے میں گاڑی میں سوار 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔پولیس نے اس حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.