امریکہ کی جانب سے پیش کردہ غزہ پلان کسی صورت قابل قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمن

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔جماعتِ اسلامی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمن نے غزہ کیلئے مجوزہ منصوبے پر کہا ہے کہ جماعت اسلامی وزیرِاعظم کے بیان کو یکسر مسترد کرتی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر میں واضح ہے کہ اگر کسی قوم کی زمین پر قبضہ ہو تو اسے مسلح جدوجہد کا حق حاصل ہے اور کوئی طاقت اسے زبردستی اس حق سے محروم نہیں کر سکتی، 66 ہزار فلسطینی شہدا کی لاشوں پر قائم کسی نام نہاد امن منصوبے کی تعریف کرنا دراصل ظالموں کا ساتھ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کی مرضی اور اجازت کے بغیر کوئی فرد کس طرح ڈونلڈ ٹرمپ کی زبان بولنے کی جرات کر سکتا ہے؟

مصنف اور سابق سفارتکار عبدالباسط نے کہا کہ یہ مسلم دنیا کی مکمل پسپائی ہے، انہوں نے دارالحکومت مشرقی بیت المقدس پر مشتمل فلسطینی ریاست کے قیام کا ذکر تک نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر ابراہم معاہدوں میں شامل ہونا پاکستان کے لیے ایک سنگین غلطی ہوگی۔مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر نے اس منصوبے کو ناقابلِ قبول اور فلسطینی عوام کے حقوق سے انکا‘ قرار دیا، ان کے مطابق یہ خفیہ طور پر تیار کردہ امریکی منصوبہ اسرائیلی مفادات کو ترجیح دیتا ہے اور فلسطینی عوام کی شمولیت کو نظرانداز کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلی بات چیت کے بغیر تیار کیا گیا یہ خفیہ منصوبہ فلسطینیوں کو باہر رکھتے ہوئے امریکی مرکزیت پر مبنی حل مسلط کرتا ہے جو فلسطینیوں کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے اسرائیلی مفادات کو ترجیح دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ منصوبہ میں فلسطینی عوام کی اہم آوازوں کو نظرانداز اور عوامی حمایت کو مدنظر رکھے بغیر حماس کی تحلیل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

، یہ معاہدہ فلسطینی ریاست کے قیام کے معاملے پر مبہم ہے، اس کے علاوہ اس نے مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت اور غزہ کے انسانی بحران جیسے اہم مسائل کو بھی نظرانداز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اور تمام شراکت داروں کی بامعنی شمولیت کے بغیر کوئی بھی حل کامیاب نہیں ہوسکتا، واشنگٹن کی طرف سے اوپر سے مسلط کیا گیا کوئی حکم کامیاب نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی اس منصوبے کی جلدبازی میں حمایت نہ صرف فلسطینی کاز بلکہ پاکستان کی تاریخی یکجہتی سے غداری اور حیران کن ہے۔انہوں نے کہاکہ فلسطینی کاز سے گہری جذباتی وابستگی رکھنے والے پاکستانی عوام کو اعتماد میں لیے بغیر امریکی منصوبے کی حمایت کرنا، دراصل اسی کاز کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام کی امنگوں پر مشتمل ایک شفاف اور جامع امن عمل ہی امن لا سکتا ہے، کوئی ایسا منصوبہ نہیں جو امن کے نام پر قبضے کو دوام دے۔

انسانی حقوق کی کارکن ایمان مزاری نے کہا کہ پاکستان میں ایک مسئلہ ایسا ہے جس پر مکمل اتفاق ہے اور وہ ہے مسئلہ فلسطین، انہوں نے کہا کہ صہیونیوں کے غلام اور ان کے آقاؤں کو پاکستانی عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔مصنفہ اور سماجی کارکن فاطمہ بھٹو نے کہا کہ ان کا پاکستانی پاسپورٹ انہیں اسرائیل میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتا کیونکہ وہ جس ملک سے تعلق رکھتی ہیں اس پر فلسطینی عوام کے لیے ایک ’فرض‘ عائد ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام دو ریاستی سرنڈر کو کبھی قبول نہیں کریں گے، دنیا میں صرف ایک فلسطین ہے اور اس پر اسرائیل قابض ہے، جو ایک مجرمانہ اور نسل کش ریاست ہے۔انہوں نے کہاکہ جب ہمارے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کا اسرائیل کے ہاتھوں براہ راست نشر کیا جانے والا ہولوکاسٹ جاری ہے، ایسے وقت میں معمول کے تعلقات کی بات کرنا ایک سنگین غداری ہے، پاکستان کیوں وجود میں آیا؟ یہ مسلمانوں کے تحفظ کے لیے ایک ریاست ہے، اسے ایسا ہی کرنا چاہیے۔سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے اسرائیل کو حرام ریاست قرار دیا اور کہا کہ تاریخ اس غداری کو کبھی معاف نہیں کرے گی

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.