غزہ معاہدے کی مخالف فلسطینی عوام کیساتھ دشمنی کے مترادف ہے، اسحاق ڈار

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔وزیرخارجہ ونائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا ہے سیاست کے لیے غزہ معاہدے کی مخالفت کی جا رہی ہے، کیا آپ چاہتے ہیں کہ وہاں معصوم شہریوں کا خون بہتا رہے،پاکستان مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے اور فلسطینی عوام کیلئے منصفانہ اور دیرپا امن کی حمایت پر برادر ممالک اور امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 8 مسلم ممالک کے سربراہان کی ملاقات کا مقصد غزہ میں امن واپس لانا تھا،غزہ میں قیام امن کیلئے وزیراعظم شہباز شریف بالکل واضح تھے، ہم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جانے سے قبل ہی غزہ کے مسئلے پر مسلم ممالک سے رابطے شروع کر دیئے تھے،پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کی کوشش تھی کہ کسی طریقے سے غزہ میں امن لایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات سے قبل 8 ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک میٹنگ شیڈول کی، اس میٹنگ کے ایجنڈے میں غزہ میں فوری طور پر سیز فائر کی کوشش، معصوموں کا خون بہنے کا سلسلہ روکنا، پٹی میں امداد پہنچانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ غزہ کے شہریوں کی علاقہ بدری کو روکنا، جو پہلے ہی علاقہ چھوڑ چکے ہیں ان شہریوں کو واپس لانا، تباہ شدہ پٹی کی بحالی کا عمل کو ممکن بنانا اور ویسٹ بینک کو اسرائیل کے ہڑپنے کے پروگرام کا سدباب کرنا تھا۔دریں اثناء یکس پر ایک پوسٹ میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکیہ اور انڈونیشیا کے اپنے بھائیوں کے بے حدشکر گزار ہیں، ہماری قیادت اور امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے ساتھ ملاقات سے پہلے اور بعد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں کئی بات چیت کے کئی ادوارکے ذریعے ہماری مشترکہ کوششوں کے لئے امریکی صدر ہمیں مشترکہ بیان تک لے آئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں مصائب کو روکنے کے لئے فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی اور امن و تعمیر نو کی طرف راستہ کھولنے کی خاطر امریکی صدر اور ان کی ٹیم کی عرب اسلامی رہنماؤں کے ساتھ توجہ مرکوز کرنے کی قدر کرتے ہیں۔ نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ان مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے اور فلسطینی عوام کے لئے منصفانہ اور دیرپا امن کی حمایت کرنے کے لئے برادر ممالک اور امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.