۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا ہ میں سیاست،دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کا گٹھ جوڑ ہے، منشیات اور غیر قانونی کاروبار کا سارا پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہورہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھارتی اور افغانستان کے ٹی وی چینلز پر جاکر انٹرویوز دیتی ہیں، بھارتی چینلز پر جاکر یہ لوگ ملک کو بدنام کررہے ہیں، انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے، ان کا بھارت اور افغانستان سے بھی گٹھ جوڑ ہے،پراسیکیوشن کی کمزوری کی وجہ سے پاک فوج کی دہشتگردوں کے خلاف کوششوں پر پانی پھیر اجارہا ہے،خیبر پختوانخواہ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اس طرح بھاگتی ہیں جس طرح بہت اچھا کام ہو رہاہے،خیبر پختوانخواہ،منشیات کے کاروبار،دہشتگرد وں کو پروموٹ کر رہی ہے،جو ایک ہزار ارب سے اوپر کا شارٹ فال ہے یہ انہی کوتاہیوں کا نتیجہ ہے،اگر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں رجسٹرڈ ہو جائیں تو اس سے 800ارب کی آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو خزانے میں آسکتا ہے، ٹوبیکو مافیا ٹیکس دینا شروع کر دے تو500ارب ان سے جمع ہو سکتا ہے،ٹمبر،ماربل،پتھر مافیا ان سے الگ ہے،، وہاں جو سیاسی لوگ بر سرا قتدار ہیں ان کی جیبیں بھری جارہی ہیں، ملک کی سالمیت اور فوج کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کو نکیل ڈالیں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پچھلے چند روز سے ملک کے اندر سیاسی عدم استحکام اور افواہوں کا بازار گرم کیا جارہا ہے اس کے پیچھے ایک منظم سازش اورمنصوبہ بندی ہے، پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آ چکا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے سینئر صحافیوں سے سے ملاقات کر کے دہشتگردی کے خلاف جو اقدامات کئے جارہے ہیں اس پر بھرپور اور تفصیلی روشنی ڈالی کہ کس طرح ان کا مقابلہ کیا جارہا ہے کس طرح پاک فوج کے افسر ان او رجوان قربانیاں دے رہے ہیں اور کس طرح افغانستان کی مداخلت کو روکا جارہا ہے،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح بارڈر کو محفوظ کیا جارہا ہے،پھر بھی خیبر پختوانخواہ کی صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی بارڈر کے اضلاع پر کمی کوتاہیاں اور کمزوریاں فلٹریشن بن جاتی ہے۔فیلڈ مارشل نے پہلے بھی بات کی ہمارے افسران اور جوان اپنے خون سے قربانیاں دے رہے ہیں وہ اس کے ذریعے اس گیپ کو بھی پُرکر رہے ہیں جوصوبائی حکومت کی کوتاہیوں کی وجہ سے دہشتگردوں کی فلٹریشن اور ان کو مقامی علاقوں میں پناہ مل جانے کی صورت میں ہیں
خیبر پختوانخواہ میں تین سال کے اندر دہشتگردوں کے خلاف کیسز کی تعداد4ہزار سے تجاوز کر گئی ہے لیکن ان پر فرد جرم عائد اورسزا کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے،پراسیکیوشن کا نظام صوبائی حکومت کے ماتحت ہے، صوبائی حکومتیں ہی اس کو چلاتی ہیں، وہ مضبوط لیگل ریفارمز لے کر آتی ہیں لیکن خیبر پختوانخواہمیں پراسیکیو شن کا نظام نہ ہونے کر برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختوانخواہ کو اڈیالہ جیل کے باہر نعرے لگانا آتا ہے اور نام لینے آتے ہیں،تصویر کو صاف کرناہے لیکن انہیں پراسیکیوشن کے کے اسپیلنگ نہیں آتے۔ خیبر پختوانخواہ کی صوبائی حکومت ساڑھے بارہ سال میں پراسیکیوشن کا نظام نہیں بنا سکی، یہ اس کی بڑی ناکامی ہے،اس کے تحت دہشتگردوں کو سزا ئیں نہیں دے سکتی۔جو کوششیں آرمڈ فورسز کر رہی ہیں ان پر خیبر پختوانخواہ کی صوبائی حکومت پراسیکیوشن کی ناکامی کے ذریعے پانی پھیر رہی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی نے کہا کہ وہ خون سے قربنایاں دے رہے ہیں،جس دہشتگرد کو گرفتار کرتے ہیں ان پر کیسز بنتے ہیں لیکن صوبائی حکومت کی لیگل کیپسٹی نہیں ہے کہ وہ ان دہشٹگردوں کا ٹرائل کر سکے، اس طرح کے ہزاروں مقدمات زیر التواء ہیں،تین سالوں میں فرد جرم عائد نہ ہو سکنا افسوسناک عمل ہے کیونکہ نہ لیگل ریفارمز کئے گئے اور پراسیکیوشن کا نظام بنایا گیا ہے۔ اس کی وجہ سیاست،دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کا گٹھ جوڑ ہے، یہ گٹھ جوڑ ان کو ریفارمز نہیں کرنے دیتا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختوانخواہ دنیا کا واحد صوبہ ہے جہاں حکومت اورانتظامیہ خود نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو چلانے کی اجازت دیتی ہے،نان کسٹم پیڈ کی پلیٹ لگا کر جہاں مرضی چاہیں صوبے میں گاڑیں دوڑائیں،یہ ساڑھے بارہ سال میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا سد باب نہیں کر سکے اس کے پیچھے بھی یہی گٹھ جوڑ ہے۔
بشام کا دہشتگردی کا جو واقعہ ہوا تھاس میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی نان کسٹم پیڈ تھی، کیا یہ فوج کا کام ہے کہ وہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو چیک کریں یا اس کا نظام لے کر آئیں،یہ صوبائی حکومت کا کام ہے،خیبر پختوانخواہ کی صوائی حکومت ناکام ہے اس کی کارکردگی صفر ہے کیونکہ وہاں سیاسی،دہشگردوں،جرائم پیشہ افراد کا گٹھ جوڑ موجود ہے،صوبائی حکومت کی نگرانی میں منشیات کا کاروبار ہوتا ہے، اسمگلنگ ہوتی ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ اور ان کے لوگ اس میں ملوث ہیں ان کا ان سے قریبی تعلق ہے ساڑھے بارہ سال میں منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو روکنا کسی ذمہ داری تھی،منشیات کا پیسہ دہشتگردی میں بھی استعمال ہوتا ہے، آپ نے ان کو نکیل ڈالنے کے لئے کچھ کیا۔آپ دہشتگردوں کو سزائیں دلواتے لیکن گٹھ جوڑ کی وجہ سے اس سے کوتاہی برتی گئی۔وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ رواں سال جنوری سے اگست تک منشیات کی ٹریفکنگ کے 10ہزار سے زائد کیسز ہیں لیکن صرف 679میں سزا ہو ئی ہے، جب صوبائی حکومت کو ان کو پتہ ہو پھر نہ ایکشن نہ لیں تو اس کا واضح مطلب ہے کہ اس کے پیچھے گٹھ جوڑ موجود ہے