اسلام آباد(اُستمان نیوز) پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی نے چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے زمین پر واپسی کا سفر شروع کردیا، شین ژو 23 خلائی جہاز خلائی اسٹیشن سے الگ ہوکر تینوں خلا بازوں کو لے کر روانہ ہوگیا۔
سپارکو کے مطابق شین ژو 23 نے 29 نومبر کو بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 42 منٹ پر خلائی اسٹیشن سے کامیاب علیحدگی اختیار کی۔
روانگی سے قبل خلا بازوں نے سائنسی تجربات سے متعلق ڈیٹا منتقل کرنے سمیت اسٹیشن کے انتظامی امور اور ریکارڈ کی تکمیل کی۔
چینی خلا باز ژانگ ژی یوان، لی جیا ینگ اور پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی اب زمین کی جانب سفر کررہے ہیں۔ ذیشان علی 25 نومبر کو چینی خلا بازوں کے ہمراہ تیان گونگ خلائی اسٹیشن پہنچے تھے اور وہاں پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
چینی میڈیا کے مطابق چینی خلائی جہاز کامیابی کے ساتھ شینزو زمینی مدار میں داخل ہو گیا ہے اور اس کے پیراشوٹ بھی کھول دیے گئے ہیں۔
تینوں خلابازڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پراتریں گے جبکہ خلابازوں کی بحفاظت واپسی کیلئے زمینی کنٹرول ٹیمیں آئندہ مراحل کی نگرانی کررہی ہیں۔