دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،صدرمملکت

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

صدر آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے خلاف پاک افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے دیگر اہم قومی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.