اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکوئی مانے یا نہ مانے موجودہ سسٹم گر چکا ہے۔ موجودہ نظام کی خرابی دور کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا، اختیارا ت کی نچلی سطح پر منتقلی، تاجروں، صنعتکاروں اور کاروباری طبقہ کو انتظامی سطح پر لانا ہو گا۔ سسٹم ٹھیک نہ کیا تو دس سال بعد بھی اسی طرح بیٹھے رئیں گے جبکہ کوئی کاکروچ پارٹی یہاں بھی سسٹم کو الٹنے کے لئے اٹھ کھڑی ہو گی۔
اکنامک سمٹ سے خطاب کرتے ہوے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال سے سیاست میں ہونے کے باوجود کبھی کوئی سیاسی تقریر نہیں کی لیکن آج تھوڑی سی سیاسی تقریر کر نا مجبوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تمام صوبوں کی نمائندگی کرنے والے آپ بتارہے ہیں کہ پاکستان میں یہ بھی ہوسکتا ہے وہ بھی ہوسکتا ہے۔ ہالانکہ پاکستان جس حالت میں ہے اس کے ذمہ دار ہم سب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مانے یا نہ مانے میں یہ کہوں گا کہ ملک کا موجودہ سسٹم گر چکا ہے۔ اگر ہم نے اس ھقیقت کو نہ سمجھا تو آپ دس سال بعد بھی ایسی ہی تقریر کررہے ہوں گے۔ اللہ نے کرم کیا ہے ہمارا نام بین الاقوامی طور پر ضرور ابھررہا ہے۔
لیکن ہمارے اندرونی حا لات ہر گز اچھے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بیٹھے لوگ بھی اس نظام کی خرابی میں برابر کے شریک ہیں۔ کیونکہ حکومتیں بننے سے پہلے سیا ستدانوں کو جو فنڈنگ بزنس کمیونٹی کی طرف سے کی جاتی ہے اس سے کائی انکار نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا اس نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے جمہوریت کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ جس دن آپ نے فیصلہ کرلیا کہ اس نظام کو ٹھیک کرنا ہے اس دن یہ نظام ٹھیک
ہوگا۔ اس نظام میں ہر چیز خراب بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا عام آدمی کی غرض بنیادی سہولیات کی فراہم تک ہوتی ہے۔