ثانیہ اشفاق کا عماد وسیم کی شادی اور بے وفائی پر کھل کر اظہار، اہم انکشافات سامنے آگئے

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عماد وسیم حمل کے دوران بچوں سمیت والدہ کے گھر چھوڑ آئے اور کہا کہ دونوں کو ایک دوسرے سے دور رہنے کی ضرورت ہے

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے پہلی مرتبہ ایک انٹرویو میں عماد وسیم کی شادی، علیحدگی اور مبینہ بے وفائی سے متعلق کھل کر تمام تفصیلات بیان کر دیں۔ تاریخیکتابیں دریافت کریں

ثانیہ اشفاق نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ وہ اپنے تیسرے بچے کے حمل کے دوران بھی شوہر کی جانب سے بے وفائی کا سامنا کرتی رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عماد وسیم حمل کے دوران بچوں سمیت انگلینڈ لے گئے اور والدہ کے گھر چھوڑ کر کہا کہ دونوں کو ایک دوسرے سے کچھ وقت کے لیے دور رہنے کی ضرورت ہے۔

ثانیہ کے مطابق بعد میں عماد وسیم نے ان سے علیحدگی کا اعلان کردیا جبکہ وہ تین بچوں کے ساتھ اپنی والدہ کے گھر موجود تھیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس دوران عماد وسیم سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ وقت گزار رہے تھے اور انہوں نے پہلے ہی دوسری خاتون سے تعلق قائم کرلیا تھا۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.