جارحیت کیخلاف قوت کیساتھ کھڑے ہونگے، ایرانی صدر

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دنیا میں امن اور استحکام قائم کرنا ہے تو یہ ہمارے خطے ہی سے ابھرے گا۔تہران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوت اور عزم سے کھڑی قوم کو ہتھیار ڈالنے پر کوئی بھی مجبور نہیں کرسکتا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ہم نے جنگ شروع نہیں کی اور نہ ہی ہم جنگ کے خواہاں ہیں لیکن کسی بھی جارح کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔اس موقع پر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ نئے علاقائی معاہدے اور انتظامات مسلم پڑوسی ممالک کا سیکیورٹی کے لیے غیرملکی طاقتوں کے بجائے اپنی صلاحیتوں پر انحصار کا آغاز ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی سیکیورٹی مسلم ممالک کے درمیان تعاون اور خواہش کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔

مسلم پڑوسیوں کو دشمنیوں کی بجائے تعاون اور بھائی چارہ اپنانا چاہیے۔ محمد باقر قالیباف نے ایران میں مختلف مسالک کے درمیان اتحاد کو قومی مضبوطی اور سیکیورٹی کا ستون قرار دیا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا بھولے میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کرکے جنگ کو طوالت دینے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل سیجڑے عناصر امید افزا جائزے پیش کر رہے ہیں تاہم صورتحال کا اصل بوجھ امریکی صارفین اٹھارہے ہیں۔

ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت بحال کرنے کے لیے عمان کے ساتھ ایک مفاہمت طے پاگئی ہے، تاہم اس پر عمل درآمد امریکا کی جانب سے اپنے وعدے پورے کرنے سے مشروط ہوگا۔انادولو ایجنسی کے مطابق ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز سے گزرنے کے انتظامات پر اتفاق ہوا ہے

 

، لیکن یہ مفاہمت خود بخود نافذ نہیں ہوگی۔ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق غریب آبادی نے کہا کہ اس مفاہمت پر عمل درآمد کے لیے دوسری جانب، خصوصا امریکا کو اپنے وعدے پورے کرنا ہوں گے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.