وسائل سے مالا مال خطے کے نوجوان مزدوری پر مجبور ہیں، محمود خان اچکزئی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ریاست کو پشتونوں کی آواز اور ان کے بنیادی، آئینی، سیاسی، معاشی اور قومی حقوق کا مطالبہ سننا ہوگا

 

، ہمیں اس امر پر مجبور نہ کیا جائے کہ ہم اپنا مقدمہ بین الاقوامی فورمز پر لے جائیں۔ بندوق کے زور پر ریاستی نظام چلایا جاسکتا ہے، نہ عوام کے ذہنوں، ان کے سیاسی شعور، آئینی حقوق اور وسائل پر مستقل قبضہ کیا جاسکتا۔

انہوں نے یہ بات جنوبی پشتونخوا کے تین روزہ عوامی جرگے سے اپنے افتتاحی خطاب میں کہی۔ جو نواب ایاز خان جوگیزئی کی صدارت میں کوئٹہ گرینڈ کبابش بینکوئٹ ہال میں منعقد ہوا۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پشتون آج

اپنی تاریخ کے ایک غیر معمولی دور سے گزر رہے ہیں۔

 

صورتحال اور اپنے وسائل و اختیارات سے محرومی نے پشتون معاشرے کو شدید متاثر کیا ہے۔ ان حالات میں جنوبی پشتونخوا کے عوامی جرگے کا انعقاد اس لیے ضروری سمجھا گیا

جرگہ محض سیاسی جماعتوں کا فورم نہیں بلکہ عوامی رائے، اجتماعی دانش اور ہر مکتب فکر کے صاحبِ رائے افراد کو براہِ راست اپنی بات رکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پشتونوں کی صدیوں پرانی روایت ہے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.