اسلحہ کے ذخائر جمع کرنا مقصد نہیں، دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیراعظم


  1. استمان نیوز۔۔۔۔ شہباز شریف وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت خارجہ پالیسی سمیت تمام اہم معاملات پر ایک پیج پر ہے، میں اور فیلڈ مارشل ہر قومی مسئلے پر مشاورت کرتے ہیں، اقتصادی صورتحال کے حوالے سے بھی باہمی مشاورت کی جاتی ہے، دعا ہے یہ ہم آہنگی جاری رہے تاکہ ماضی کے نقصانات کا ازالہ ہوسکے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا وہ ہمیشہ یادرکھے گا، ہماری بہادرافواج نے بھارت کے خلاف جنگ جیتی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں معرکہ حق میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی، جنگ کے دوران پوری قوم اپنی مسلح افواج کے پیچھے کھڑی تھی۔

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ دفاعی معاہدہ پاکستان اورسعودی عرب کی دیرینہ خواہش تھی، حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دہائیوں سے جاری اعتماد کا رشتہ ہے، پاکستان سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ کسی کے خلاف نہیں۔

    وزیراعظم کے مطابق خارجی ہاتھ پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے، دہشت گردی کا چیلنج دوبارہ سر اٹھا رہا ہے جس کا مکمل صفایا کیا جائے گا، طاقت کے حصول کی دوڑ میں شامل نہیں، ہم ملک سے غربت ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی شعبہ جات میں بھرپورتعاون کریں گے۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے انتہائی خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی، امریکی صدر سے ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پچھلے کچھ ماہ سے امریکا کے ساتھ ہمارے تعلقات میں مزید استحکام آیا ہے، ہم نے تجارت اور سرمایہ کاری، آئل ایند گیس ایکسپلوریشن پر بات چیت کی، مائنز اینڈ منرلز سمیت دیگر شعبہ جات میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔

    شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیویارک اورواشنگٹن کا دورہ بہت کامیاب اورمفید رہا، اقوام متحدہ کی عمارت میں غزہ کی صورتحال پر اجلاس خوش آئند پیشرفت ہے، قطر،متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، اردن اورمصر بھی اہم اجلاس میں شریک ہوئے۔ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے غزہ پر اجلاس کی صدارت کی پاکستان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا، غزہ سے متعلق اجلاس میں حوصلہ افزا بات چیت ہوئی، یقین کامل ہے کہ غزہ پر حالیہ اجلاس کا مثبت نتیجہ بہت جلد سامنے آئے گا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا چیلنج دوبارہ سراٹھا رہا ہے، افواج پاکستان اورقانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے برسرپیکار ہیں، خارجی ہاتھ پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے، ہم دہشتگردوں کا مکمل صفایا کریں گے، افواج پاکستان کے جوان اورافسران دن رات قربانیاں دے رہے ہیں، دہشتگردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.