مسلسل انتظار ختم، علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات ہو گئی


استمان نیوز۔۔۔۔ علی امین گنڈاپور وزیراعلی خیبرپختونخوا کی عمران خان بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کرا دی گئی۔گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔

علی امین گنڈا پور نے 2گھنٹے سے زائد وقت تک عمران خان سے ملاقات کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور وزیراعلی خیبرپختونخوا کے وکیل کے پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے خلاف آڈیو لیک کیس میں نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ نے کیس کی سماعت کی، وزیراعلیٰ گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے 3ہفتے کے لیے کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکا ہے۔

جسٹس نصر من اللہ نے کہا کہ آپ درخواست دیں میں دیکھ لیتا ہوں۔وزیراعلیٰ کے پی کے کے وکیل کی جانب سے وارنٹ منسوخی کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.