سمندر پار پاکستانیز ملک کی عسکری اور سیاسی قیادت کے مداح ہو گئے

استمان نیوز۔۔۔۔ سمندر پار پاکستانیز ملک کی عسکری اور سیاسی قیادت کے مداح ہو گئے۔سمندر پار پاکستانیز نے عسکری اور سیاسی قیادت کو عالمی سطح پر شاندار خراجِ تحسین کیا ہے، نیو یارک کی فضا سبز حلالی پرچموں اور پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔پاکستانی کمیونٹی نے اقوامِ متحدہ کے دفتر کے باہر شہباز شریف وزیرِاعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ والہانہ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستانی کمیونٹیز نے کشمیری عوام کے حق میں جرات مندانہ موقف اپنانے پر وزیرِاعظم اور افواجِ پاکستان کی قیادت کو سراہا گیا، اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری پر قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اورسیز پاکستانیوں نے پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کیا، پاکستانی کمیونٹی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو عالمی فورمز پر پاکستان کی عزت اور ساکھ بلند کرنے کا سبب قرار دیا۔اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیاں ہر پاکستانی کے دل میں فخر اور محبت کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔

موبائل ڈیجیٹل ٹرکوں پر پاک فوج اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں پیغامات نشر کئے گئے نیویارک کی شاہراہوں پر موبائل ٹرکوں پر آویزاں پاک فوج کی جرات، بہادری اور قربانیوں کے مناظر سب کی نگاہوں کا مرکز بن گئے۔اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے معرکہ حق میں قوم کا وقار بلند کیا، اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے معرکہ حق میں تاریخی فتح کو پاکستان کی عظیم کامیابی قرار دیا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.