استمان نیوز۔۔۔۔ پاکستان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان۔آئل انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اپنی ورکنگ مکمل کر لی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپیہ 97پیسے سے 4روپے 65پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 97پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2روپے 48پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ 76پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4روپے 65پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔اوگرا قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کے ذریعے وزارتِ خزانہ کو ارسال کرے گی۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ آج رات کو حتمی اعلان کرے گی۔ 15روز قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2روپے 78پیسے اضافہ کیا گیا تھا