استمان نیوز)۔۔۔۔ محکمہ اے این ایف اوروزارت داخلہ بلوچستان نے منشیات خاتمہ مہم کے دوران صوبہ میں 570ایکڑ رقبے پر محیط منشیات کی فصل کا خاتمہ کر دیا گیا۔بلوچستان بھر میں اب تک پانچ سو ستر ایکڑ رقبے پر کھڑی منشیات کی فصل تلف کر دی گئی۔ منشیات کی کاشت کاری کے خلاف مزید 13مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، جس سے مقدمات کی مجموعی تعداد 19ہو گئی ہے۔
ایک دن میں 8ایکڑ ہائبرڈ پوست سمیت111ایکڑ منشیات کی فصل تلف کی گئی، دکی میں 6.8، لورالائی میں 13ایکڑ منشیات کی فصل تلف کی گئی، جب کہ مہم کے دوران لورالائی میں مجموعی طور پر 125.2ایکڑ منشیات تلف کی گئی، تاہم کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔
سرحدی شہر چمن میں 25ایکڑ، پشین میں 94ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی منشیات کی فصل تلف کی گئی، قلات میں 30ایکڑ، قلعہ عبداللہ میں 98ایکڑ پر منشیات کا خاتمہ کیا گیا، قلعہ عبداللہ میں مجموعی طور پر 289ایکڑ رقبہ منشیات کی فصل کا خاتمہ کیا گیا۔
سرکاری حکام کی جانب سے قلعہ عبداللہ میں مزید 2ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں جس سے کل تعداد 6ہو گئی، آپریشن میں ویڈی سائیڈ اسپرے مشین، گراس کٹر اور ٹریکٹرز استعمال کیے جا رہے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ جدید مشینری و مربوط حکمت عملی کے تحت مہم مزید تیز کی جائے گی