ملک کو سنگین چیلنجز کا سامنا، رابطہ بحال کرنا ناگزیر ہو چکا ہے، یوسف گیلانی سید یوسف

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔سابق وزیراعظم وقائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے قومی چیلنجز کے حل کے لئے سیاسی رابطے اور تعاون کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام اور عوامی فلاح کے لئے جامع مکالمہ اور اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدرنے ان خیالات کا منگل کو یہاں ایوان صدر میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے جامع مذاکرات اور اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔ ظہرانے میں پیپلز پارٹی کی سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان، سینیٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر منظور احمد کاکڑ، تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عطاالرحمان، عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر ہدایت اللہ اور متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر عامر چشتی نے شرکت کی۔

اس موقع پر ملک اور بیرون ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی اور تعمیر نو کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے شرکاسے اپنی اپنی وزارتوں سے متعلق امور بارے تبادلہ خیال کیا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.