خضدار، سیکورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 7 دہشتگرد جہنم واصل

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ ضلع خضدار زہری میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگرد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں سے تیار شدہ آی ای ڈیز، ٹرانسمیٹرز، امریکی ساختہ خودکار ہتھیار،گرنیڈ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے زہری میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات کی بنا پر آپریشن جاری رہا جس میں اب تک 7 دہشتگرد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق زہری کے ملحقہ پہاڑوں میں فتنہ الہندوستان کی موجودگی اور نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات تھیں، اور دہشتگردوں نے مقامی لوگوں کو ہراساں کرنے کا عمل بھی جاری رکھا ہوا تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر علاقے میں آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، آپریشن میں بڑی تعداد میں گراؤنڈ فورسز اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال بھی کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں، 10 دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے تیار شدہ آی ای ڈیز، ٹرانسمیٹرز، امریکی ساختہ خودکار ہتھیار، گرنیڈ، گولیاں اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی طرف سے بدوکشت کے مرکزی پل پر نصب کی گئی بڑی آئی ای ڈی کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز زہری اور بلوچستان میں بھارت کی ایما پر تخریبی کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہندوستان کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہیں

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.