۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔طالبان انتظامیہ نے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگادیدوسری جانب انٹرنیٹ تک رسائی کی بین الاقوامی نگرانی کرنے والی تنظیم نیٹ بلاکس کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انٹرنیٹ مرحلہ وار منقطع کیا گیا ہے۔
افغانستان میں کل شام سے انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز بند ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروس منقطع ہوئے 16گھنٹے سے زائد گزر چکے ہیں۔طالبان انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے پر فوری کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی ہے۔نیٹ بلاکس کے مطابق افغانستان اس وقت مکمل انٹرنیٹ بلیک ؤآٹ کے درمیان ہے کیونکہ طالبان حکام اخلاقی اقدامات نافذ کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں