سگریٹ کی تیاری میں استعمال ہونیوالے اربوں روپے کے خال مال کی سمگلنگ

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔سگریٹ فلٹر کی تیاری میں خام مال کی اسمگلنگ کا انکشافبرٹش امریکن ٹوبیکو نے کہا کہ اسی مٹیریل سے صرف 39ارب قانونی سگریٹس بنائے گئے۔ نجی سگریٹ ساز کمپنیوں کا دعوی ہے کہ باقی 41ارب غیر قانونی سگریٹ بنانے میں استعمال ہوئے۔ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق صرف 37ارب سگریٹس پر ٹیکس وصول ہوا، جو قانونی پیداوار کے دعووں سے میل نہیں کھاتا۔ ماہرین اور صنعت نے بارڈر مانیٹرنگ اور درآمدی ریکارڈنگ کے نظام میں بہتری کا مطالبہ کیا ہے تاکہ خام مال کی اسمگلنگ اور ریکارڈ میں ہیرا پھیری روکی جا سکے۔

دوہزار تئیس میں سگریٹ کے فلٹر بنانے کے لیے درآمد کیا گیا خام مال غیرقانونی سگریٹ بنانے میں استعمال کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق 2023میں درآمد کیے گئے خام مال سے 60سے 80ارب سگریٹ بن سکتے تھے۔

تاحال مثر نفاذ نہ ہونے کی وجہ سے میٹریل کی اسمگلنگ اور درآمدی ریکارڈ میں گڑبڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹس میں سفارش کی گئی ہے کہ پیداواری یونٹس کی نگرانی مضبوط کی جائے اور بارڈر کنٹرول بہتر بنایا جائے تاکہ غیر قانونی سگریٹ کی تجارت روکنے میں کامیابی ممکن ہو سکے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.