کسی کی جان پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ علی امین گنڈاپور نے آئی جی خیبر پختونخوا کو اے این پی رہنما ایمل ولی کی سیکیورٹی واپس نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر ایمل ولی خان کی سیکیورٹی واپس لینے سے منع کردیا ہے۔

وزیراعلی کے پی علی امین کے مطابق ایمل ولی کے خاندان پر ماضی میں حملے ہوچکے ہیں۔علی امین گنڈاپور کے مطابق کسی کی جان پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا، اصولوں کی سیاست کرتے ہیں، کسی کی زندگی خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔انھوں کے مطابق میری ہدایت پر ایمل ولی کی سیکیورٹی بند نہیں کی گئی، ایمل ولی کی سیکیورٹی اب بھی ان کیساتھ موجود ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے مطابق وفاقی حکومت کا کیپی میں اختیارات کا ناجائز استعمال ناقابل قبول ہے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.