پاک افغان جھڑپ طیارہ گرانے کا دعویٰ، تباہ شدہ فائٹر جیٹ بھارتی نکلا

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ گزشتہ رات شروع ہونے والی پاک افغان کشیدگی کے دوران بھارت اپنے روایتی پروپیگنڈے سے باز نہ آیا۔ افغانستان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر جارحیت شروع ہوتے ہی بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پروپیگنڈا مشین نے دعویٰ کیا کہ افغان طالبان نے پاکستان کا جنگی طیارہ مار گرایا تاہم، ہمیشہ کی طرح بھارت کے اس جھوٹ کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جھڑپوں کا آغاز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہونے لگی جس میں رات کے اندھیرے میں زمین سے شعلے اٹھتے دکھائی دئیے،اس ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا افغانستان کی فورسز نے پاکستان کا لڑاکا جنگی طیارہ مار گرایا ہے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.