اب یہ ریاست قانون، قاعدے اور آئین کے مطابق چلے گی،خواجہ آصف

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مذہب کے نام پر جتھے قابل قبول نہیں ہیں۔ یہ جتھے کون تیار کرتے رہے ہیں، کس لیے تیار کرتے رہے ہیں، سب کو پتہ ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان میں بھی اس طرح کے جتھوں کو برادشت نہیں کرنا چاہیے، بہت دیر ہو گئی ہے، کئی دہائیوں سے ہم یہ جتھے تیار کرتے رہے ہیں۔

خواجہ آصف کے مطابق اب یہ ریاست قانون، قاعدے اور آئین کے مطابق چلے گی۔انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر اس طرح کے جتھے کسی بھی ریاست میں قابل قبول نہیں، اس قسم کی مذہبی انتہا پسند جماعت لوگوں کو مارے، املاک کو نقصان پہنچائے، یہ قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ایک ہارڈ اسٹیٹ بننا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی لگنے جا رہی ہے یا نہیں اس پر بات نہیں کروں گا۔وزیر دفاع نے کہا کہ مولانا کے کارکنان کو اسلام آباد جانے کے لیے تیار رہنے کے بیان کا مجھے علم نہیں، مولانا فضل الرحمان میرے لیے بہت قابل احترام ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمان سے متعلق کوئی بھی بات کرنے سے گریز کروں گا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.