واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کودینے کا اعلان، محسن نقوی

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیغام کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے یہ اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نیچند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں دی تھیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کردی تھی

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.