شہباز شریف کا فوکس معیشت کی بہتری پر بلال اظہرکیانی

شہباز شریف کا فوکس معیشت کی بہتری پر بلال اظہرکیانی
۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہاہے کہ وزیراعظم کا پورافوکس ملکی معیشت بہترکرنے پر ہے،شرح سودبرقراررکھنے کا فیصلہ سٹیٹ بینک کااپناہے حکومت رائے نہیں دی سکتی،دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑتے رہیں گے،پی ٹی آئی کردارادانہیں کرتی توگھسیٹ کرنہیں لاسکتے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہاکہ شرح سود برقرار رکھنا بہترین فیصلہ ہے، سٹیٹ بینک کا اپنا فیصلہ ہے حکومت رائے نہیں دے سکتی،امید تھی کہ شرح سود میں کمی آئے گی، مستقبل میں شرح سود میں کمی آسکتی ہے۔

وزیراعظم کا پورا فوکس ملکی معیشت بہتر کرنے پر ہے، آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، پالیسی ریٹ 22سے 11فیصد پر آیا ہے بہتری ہوئی ہے۔وزیرمملکت برائے خزانہ نے کہاکہ ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑرہے ہیں،لڑتے رہیں گے، ہم اپنے شہریوں کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے، شہریوں کے تحفظ پر مزید کسی قسم کی لچک نہیں دکھائی جاسکتی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا، جنگ مسلط ہوئی توہمیں جنگ لڑنا اور جیتنا آتی ہے۔بلال اظہرکیانی نے کہاکہ ہم نے لاکھوں افغان مہاجرین کیلئے اپنے دروازے کھولے رکھے، پاکستان کو اپنے دفاع کیلئے جو قدم اٹھانا پڑا اٹھائے گا۔

اہم گفتگو میں پی ٹی آئی کو شامل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کے پی کو اجلاس میں آنے کی دعوت دی،وہ نہیں آئے، پی ٹی آئی کردار ادا نہیں کرنا چاہتی تو کوئی گھسیٹ کر نہیں لاسکتا، عمرایوب کو اسمبلی میں جتنا بات کرنے کا موقع ملا کسی کونہیں ملا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.