بلوچستان دہشتگردوں کا2پولیس تھانوں اوربینک پر حملہ ناکام

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ضلع بولان میں پولیس اور فورسز نے دہشتگردوں کے 2پولیس تھانوں اور بینک پر کئے گئے حملے کو بر وقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے تھانہ بھاگ ناڑی اور سٹی تھانہ پر حملہ کیا جبکہ بینک کو لوٹنے کی بھی کوشش کی، دہشت گردوں کے حملے میں انسپکٹر لطف علی کھوسہ شہید ہو گئے ہیں۔

جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا، جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک اور دو زخمی ہوئے، مسلح افراد زخمی دہشت گردوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔ حکام کے مطابق دہشتگردوں نے تحصیل آفس کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیاہے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.