کوئٹہ،چلغوزے کی قیمت50سے60فیصدتک ریکارڈکمی

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔رواں برس چلغوزے کی قیمت میں پچاس سے ساٹھ فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ایک کلوچلغوزے کی قیمت 15سے 18ہزار روپے کلو تک تھی،مگر رواں برس چلغوزیک کی قیمت 6سے 9ہزار روپے فی کلو تک ہے،بلوچستان کے ضلع ژوب اور شیرانی میں اس سال چلغوزہ 3سے 5ہزارکابھی فروخت ہوا۔

بلوچستان کے کاشتکاراورتاجروں کے مطابق پاک افغان سرحد کی بندش اور بارشوں کی قلت کو قمیتوں میں کمی کی بڑی وجہ قرار دے رہے ہیں۔تاجروں نے کہاکہ چلغوزہ سستا ہونے کی وجہ کوئی بھی ہو، مگر شہری اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق چلغوزہ اگر کولڈ اسٹوریج میں نہ رکھا جائے تو اسکا وزن کم ہوتا ہے،اوربلوچستان میں کولڈ اسٹوریج کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے تاجرمجبورا کم قیمت پرچلغوزہ فروخت کرنے پرمجبور ہیں

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.