۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 5اور صوبائی اسمبلی کی7نشستوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے این اے 18ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 104فیصل آباد سے دانیال احمد اور این اے 129لاہور سے محمد نعمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔این اے 143سے محمد طفیل، این اے 185سے محمود قادر خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر این اے 96فیصل آباد کا نوٹیفکیشن روک رکھا ہے، جہاں سے طلال چوہدری کے بھائی بلال بدر کامیاب ہوئے ہیں تاہم نوٹیفکیشن نہیں ہوا۔
الیکشن کمیشن نے پی پی 73سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا، پی پی 87میانوالی سے علی حیدر نور اور پی پی 98فیصل آباد سے آزاد علی تبسم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پی پی 115سے محمد طاہر پرویز، پی پی 203ساہیوال سے محمد حنیف، پی پی 116فیصل آباد سے احمد شہریار اور پی پی 269مظفر گڑھ سے میاں علمدار عباس قریشی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔اس قبل الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6اور صوبائی اسمبلی کی7نشستوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے ووٹر ٹرن آؤٹ کے بارے میں بتایا تھا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ مجموعی طور پر 28.58فیصد رہا جبکہ این اے 18ہری پورمیں ووٹر ٹرن آؤٹ 42.09فیصد رہا۔
این اے 185پر ووٹر ٹرن آؤٹ 32.61فیصد، این اے 96فیصل آباد میں 26.46فیصد، این اے 143ساہیوال میں 21.43فیصد رہا۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 129لاہور میں ووٹر ٹرن آؤٹ 18.67فیصد، این اے 104فیصل آباد میں 13.23فیصد،پی پی 269مظفر گڑھ میں 50.82فیصد، پی پی 98فیصل آباد میں 36.82فیصد رہا۔پی پی 73سرگودھا میں ووٹر ٹرن آؤٹ 34.45فیصد، پی پی 87میانوالی میں 27فیصد، پی پی 116فیصل آباد میں 22.94فیصد اور پی پی 203ساہیوال میں 22.4فیصد رہا