بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک

اُستمان نیوز۔۔۔۔بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 23 افراد ہلاک ہوگئے، کلب میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگی۔ہلاک ہونے والے افراد میں عملے کے ارکان اور سیاح شامل ہیں، واقعہ گوا کے ضلع ارپورہ میں پیش آیا۔

گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ کہ جائزہ لیا جائے گا کہ آگ سے بچاؤ کے اصولوں اور عمارت کے قوانین کی پیروی کی گئی تھی یا نہیں۔گوا کے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ واقعے کے ذمے داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.