اُستمان نیوز۔۔۔۔قومی اسمبلی کا اجلاس پیر شام پانچ بجے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کی صدارت میں منعقد ہوگا، جس کے لیے دس نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں اہم قانون سازی، قومی معاملات اور عوامی مسائل پر غور کیا جائے گا ایجنڈے کے مطابق قومی زرعی تجارت و غذائی تحفظ اتھارٹی بل کی منظوری ایوان سے لینے کا امکان ہے، جو زرعی شعبے کی بہتری اور غذائی تحفظ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
علاوہ لوک ورثہ ترمیمی بل بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جس کا مقصد قومی ثقافتی اثاثوں کے تحفظ سے متعلق قوانین میں بہتری لانا ہے۔اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے، جس پر متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کی جائے گی اور عوام کو درپیش مشکلات پر بحث ہوگی۔قومی اسمبلی کے اس اجلاس کے دوران اہم قانون سازی اور عوامی نوعیت کے مسائل پر بحث کو نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے