یوسف رضا گیلانی ملائیشیا کے اسپیکر سے اہم ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر اتفاق

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملائیشیا کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر تان سری دوتوک ڈاکٹر جوہری بن عبدل سے کوالالمپور میں اہم ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں پارلیمانی، سیاسی اور معاشی تعاون کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اعلیٰ سطحی پارلیمانی تبادلوں  اور مسلسل مکالمے کے فروغ میں مدد ملے گی۔

چیئرمین سینیٹ نے ملائیشیا کی جانب سے حالیہ سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے فراہم کردہ امداد کا شکریہ بھی ادا کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔علاقائی اور عالمی صورتحال پر مشاورت اور باہمی تعاون کے حوالے سے گیلانی نے کہا کہ ان مسائل پر ملائیشیا کے ساتھ قریبی رابطے اور تعاون ناگزیر ہیں۔ انہوں نے ملائیشیا کو آسیان چیئرمین شپ اور 47ویں آسیان سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔پاکستان میں ملائیشین سرمایہ کاری اور بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے انعقاد کو انتہائی اہمیت دیتے ہوئے، چیئرمین سینیٹ نے ایس آئی ایف سی اور خصوصی اقتصادی زونز کے تحت سرمایہ کاروں کو مراعات دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے پاکستانی افرادی قوت کو محنتی اور قابلِ اعتماد قرار دیتے ہوئے ملائیشیا کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت پر بھی زور دیا۔

فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے ملائیشیا کے اصولی موقف کو سراہتے ہوئے، گیلانی نے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے افغان سرزمین سے کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔چیئرمین سینیٹ نے بھارت کے جارحانہ رویے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا، اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ 6 اور 7 مئی 2025 کی بھارتی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے، گیلانی نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت پاکستان کے حقِ دفاع کو اجاگر کیا۔انہوں نے پاکستان کے امن، خودمختاری اور پرامن بقائے باہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ عالمی سطح پر اپنے حقوق کی حفاظت کرے گا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.