آزادی اور مساوات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا،چیف جسٹس

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی اور اخلاقی ذمہ داریوں کی ازسرنو توثیق کرتے ہیں کہ ہر انسان کی عزتِ نفس، آزادی اور مساوات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا،پاکستان کی عدلیہ قانون کی بالادستی کو مضبوط بنانے اور یہ یقینی بنانے پر پوری طرح متوجہ ہے کہ انصاف ہر شہری کے لیے قابلِ رسائی ہو۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ عالمی برادری عالمی یومِ انسانی حقوق منا رہی ہے، ہم اپنی آئینی اور اخلاقی ذمہ داریوں کی ازسرنو توثیق کرتے ہیں کہ ہر انسان کی عزتِ نفس، آزادی اور مساوات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

یہ دن انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کی منظوری کی یاد دلاتا ہے،ایک عظیم عالمی عہد جو آج بھی قومی آئین، عوامی اداروں اور ترقیاتی حکمتِ عملیوں بشمول 2030 ایجنڈا برائے پائیدار ترقی کو متاثر کر رہا ہے، تیز رفتار سماجی، معاشی اور تکنیکی تبدیلیوں کے اس دور میں پاکستان کی عدلیہ قانون کی بالادستی کو مضبوط بنانے اور یہ یقینی بنانے پر پوری طرح متوجہ ہے کہ انصاف ہر شہری کے لیے قابلِ رسائی ہو، پاکستان ہمارے جاری اصلاحاتی اقدامات کا مقصد عدالتی طریقِ کار کو جدید بنانا، شفافیت کو فروغ دینا اور ان رکاوٹوں کو حقیقی معنوں میں کم کرنا ہے، عدالتی طریقوں کو بہتر بنانے سے لے کر ٹیکنالوجی کو اپنانے، ججوں کی تربیت کو بہتر کرنے اور اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو مضبوط کرنے سمیت ہر قدم شہریوں کو انصاف فراہمی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے،ایک ایسا نظام جو ہر فرد کا احترام کرے، بروقت انصاف فراہم کرے اور بغیر کسی خوف یا طرفداری کے انصاف کو یقینی بنائے، آئیے ہم دوبارہ عہد کریں کہ انسانی حقوق کا تحفظ صرف عدالتوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ایک مشترکہ قومی فریضہ ہے، نسانی حقوق کا تحفظ ہمارے آئینی وژن میں مضمر ہے، ہماری ثقافتی اقدار سے مستحکم ہوتا ہے اور ایک پرامن، جمہوری، خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے ناگزیر ہے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.