نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی، جس میں دونوں فریقین نے پاک امریکہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے اور عالمی سطح پر جاری صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، جس میں خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ مفادات کے فروغ پر زور دیا گیا۔

ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع اور تعاون کے راستے بھی زیرِ بحث آئے۔یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور باہمی تعاون کے عزم کو اجاگر کرنے کے تناظر میں اہم قرار دی گئی ہے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.