اگر کوئی ڈائیلاگ کرنا چاہتا ہے تو عمران خان سے ملاقات کی اجازت لینا ہوگی،محمود اچکزئی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر تشدد افسوسناک ہے۔ بدھ کو دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آج انسانی حقوق کا عالمی دن ہے مگر رات 2 بجے پاکستان نے خوبصورتی سے اڈیالہ کے باہر انسانی حقوق کا دن منایا ہے انہوں نے کہا کہ غیر آئینی اور فسطائیت والے رویے اپنا کر ہم سے امید کی جاتی ہے کہ ہم احتجاج بھی نہ کریں ان میں عقل سلیم نہیں ہے یار لوگوں کو حکم ملا ہے کہ کسی کو بولنے نہیں دینا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ملک آگے نہیں بڑھ سکتا‘اس ملک کو آئین پاکستان اکھٹا رکھے ہواہے۔اس ملک کے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے آئین نام کی کوئی چیز نہیں رہی کوئی وعدہ پورا نہیں کیا جارہا ہے۔ عدالتی حکم کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں ایک ادارے کے ترجمان نے 2 گھنٹے کی سیاسی پریس کانفرنس کی اگر وہ کسی اور ملک میں ہوتے تو آج اپنے عہدے پر نہ ہوتے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن جیتا ہوا رہنما جیل میں قید ہے اس سے ملاقات کی پابندی لگا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ڈائیلاگ کرنا چاہتا ہے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت لینا ہوگی ہم اس کی اجازت کے بغیر کیسے مزاکرات کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک کی ٹانگ ٹوٹ گئی بانی پی ٹی آئی کی بزرگ بہنوں پر سرد رات میں ٹھنڈے پانی سے نہلا دیا گیا اگر عوام اٹھ پڑی تو سب کچھ جل جائے گا۔

بربادی سے پہلے پہلے ڈائیلاگ کی طرف بڑھا جائے اور ڈائیلاگ کی شروعات کے لیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کے بعد سے اب تک پی ٹی آئی پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں بس اب بہت ہوگیا ہے، والدین کو جیل میں رکھ کر ان کے بچوں سے کیسے بات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ زور اور طاقت سے کچھ حاصل نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بند کرکہ کچھ حاصل نہیں ہوگا پاکستان کی عوام کو طیش نہ دلوائیں بانی پی ٹی آئی سے بہنوں اور وکلاء کی ملاقات کروائی جائے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہمارے سے اور جیل حکام سے مشاورت کے بعد فیصلہ جاری کیا تھا ملک اور جمہوریت کا نقصان ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمان میں ناجائز طور پر بیٹھے ہیں اس طرح معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں۔ ہم آج ایوان میں بات کرنا چاہتے تھے مگر آج جان بوجھ کر ایوان کی کارروائی ملتوی کی گئی.اس سے کوئی تیسری قوت فائدہ اٹھائے گی یہ بیانہ ہے کہ ملاقات اس لیے بند ہے کہ ٹوئٹ کیا جاتا ہے بشری بی بی کی ملاقات پھر کیوں بند ہے؟ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ گذشتہ روز اڈیالہ میں پیش آنے والے واقع کی بھرپور مزمت کرتے ہیں یہ فاشسٹ حکومت ہے‘یہ آئین اور قانون کو نہیں مانتے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 20 اور 21 دسمبر کو قومی کانفرنس بلائی جائے ہم تمام سیاسی جماعتوں اور بار ایسوسی ایشنز کو دعوت دین گے اس قومی کانفرنس میں ہم قومی ایجنڈا دیں گے عوام سے اس کا حق چھین لیا گیا ہے۔

ہم پر امن لوگ ہیں ہم آئین اور قانون کے مطابق آگے بڑھیں گے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے اور بانی پی ٹی آئی کو کسی اور جگہ منتقل کرنے سے ملک انارکی کی طرف بڑھے گے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز میرٹ پر سنے جائیں اور کل جو واقع پیش آیا جنہوں نے اس کا حکم دیا ان کے خلاف کاروائی کا حکم دیا جائے انہوں نے کہا کہ ہم متحد ہیں ہم ڈریں گے نہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقع کے خلاف جوڈیشل انکوائری کی جائے تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا پر امن لوگوں کو طاقت کے زور پر وہاں سے اٹھایا گیا.ہمارے پارلیمان لیڈر شاہد خٹک کی ٹانگ فریکچر ہوئی اور عمران خان کی بہنیں بھی زخمی ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ اس غیر قانونی اقدام کی ہم پر زور مزمت کرتے ہیں پولیس کی بھاری نفری ہم پر حملہ آور ہوئی میں، اسامہ میلہ اور دیگر گاڑی میں بیٹھے ہوئے تھے ہماری گاڑی توڑی گئی انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پولیس گردی عروج پر ہے خرم ورک کی گاڑی سمیت متعدد گاڑیوں کو چکنا چور کردیا گیاانہوں نے کہا کہ ہم اس افسوسناک واقع کے خلاف تحریک استحقاق سپیکر آفس میں جمع کروانے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گیہم عمران خان کے ساتھ تھے اور ساتھ رہیں گے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.