بس بہت ہوچکا ہے اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا،بیرسٹرگوہر

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور پارلیمنٹیرینز سمیت کارکنوں پر واٹر کینن کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بس بہت ہوچکا ہے اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا اس کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں ہے جو ملاقاتوں کے لیے آتا ہے اس پر واٹر کینن کا استعمال کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر وہ دو گھنٹے تک اور بیٹھے رہتے تو ملک اور قوم کا کیا نقصان ہو جاتا۔

آپ یہ بہانہ لگا رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی ٹویٹ کی وجہ سے ملاقات نہیں ہو رہی ہے کیا بشری بی بی کی فیملی پریس کانفرنسز کر رہی ہے ان کی ملاقاتیں کیوں نہیں کروا رہے ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے کچھ نہیں ہوگا لیکن پھر ایسا ہوگا کہ وہ کسی کے ہاتھ میں کنٹرول نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم سسٹم کا حصہ اس لیے ہیں تاکہ ملک میں جمہوریت برقرار رہے۔جمہوریت وہ ہوتی ہے جس میں سب لوگ شمولیت کریں انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت تین کروڑ عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں یہ کاروباری دنیا نہیں ہے کہ دو میں سے ایک مائنس کرو تو ایک رہ جائے گا اگر ایک مائنس ہوا تو اس کے بعد ایک بھی باقی نہیں رہے گا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز صوبائی اسمبلی میں ایک قرار داد منظور ہوئی ہے اپ اس مرتبہ فیڈریٹنگ یونٹ کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کر رہے ہیں آپ پی ٹی ائی پر کیا بین لگانے جا رہے ہیں ابھی تک تو اپ نے سرٹیفیکیٹ ہی نہیں قبول کیا یے انہوں نے کہا بس بہت ہوچکا ہے اگر یہی حالات رہے تو حالات آپ کے کنٹرول میں نہیں آئیں گے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.