ملک انتشار کی طرف بڑھ رہا ہے، مولانا فضل الرحمن

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اڈیالہ جیل کے باہر بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہنوں اور پارٹی کارکنوں پر مبینہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ بدھ کے روز جاری کیے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پرامن اور آئینی احتجاج پر ریاستی تشدد افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔مولانا فضل الرحمن نے واضح کیا کہ جیل میں قید کسی بھی شخص سے ملاقات اس کے اہلِ خانہ کا آئینی حق ہے، اور اس حق کے استعمال پر رکاوٹیں کھڑی کرنا بنیادی جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔

پارلیمنٹیرینز اور اپوزیشن رہنماؤں پر تشدد کو آمریت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیاں جمہوری روایات کا مذاق اڑانے کے مترادف ہیں۔جے یو آئی سربراہ نے خواتین کارکنوں پر تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا احترام مشرقی اور اسلامی تہذیب و روایات کا حصہ ہے، اور گزشتہ رات پیش آنے والا واقعہ مرحومہ کلثوم نواز پر ہونے والے تشدد کی یاد تازہ کرتا ہے۔مولانا فضل الرحمن کے مطابق ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال تیزی سے انتشار اور تصادم کی طرف بڑھ رہی ہے، جبکہ موجودہ معاشی اور سماجی حالات اس نوعیت کی کشیدگی برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔ انہوں نے تمام فریقوں سے ضبط، تحمل اور سیاسی مکالمے کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.