پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 179 افغان شہری گرفتار

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 179 افغان شہری گرفتارپاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ضلع چاغی کے سرحدی علاقوں نوکنڈی اور تفتان کے قریب خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران بچوں اور خواتین سمیت 179 افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افراد غیر قانونی راستوں کے ذریعے سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

جن میں ازبک زبان بولنے والے افغان شہری بھی شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو تحویل میں لے لیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے اور غیر قانونی داخلے، انسانی اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.